نقش جمعتہ الوداع اور خصوصی وظیفہ، کشادگئ رزق اور روزگار کے لیے
جمہوری تسلسل کا دوسرا دور اختتام کو پہنچا اور یہ بڑی خوش کن روایت قائم ہوئی، پہلے دور کے پانچ سال پیپلز پارٹی کے حصے میں آئے اور دوسرے دور کے مسلم لیگ ن کو حاصل ہوئے،دلچسپ بات یہ ہے کہ دونوں پارٹیوں نے اس عرصے میں ایک ایک وزیراعظم سے ہاتھ دھوئے، پیپلز پارٹی کے یوسف رضا گیلانی توہین عدالت کیس میں نااہل ہوئے اور مسلم لیگ ن کے جناب نواز شریف کو تاحیات نا اہل قرار دیا گیا، ان پر مزید بھی مقدمات زیر سماعت ہیں اور اس بات کا امکان موجود ہے کہ نئے مہینے جون میں ان کے خلاف کوئی اور فیصلہ بھی آجائے۔
ملک میں عبوری حکومت قائم ہوچکی ہے جس کے سربراہ پاکستان کے سابق چیف جسٹس جناب ناصر الملک ہیں، اب تک تمام سیاسی پارٹیاں ان کے نام پر اتفاق کرچکی ہیں، سندھ کے وزیراعلیٰ کے نام پر بھی اتفاق ہوگیا ہے،البتہ پنجاب ، کے پی کے اور بلوچستان کے وزرائے اعلیٰ کا معاملہ تادم تحریر طے نہیں ہوسکا ہے،بہر حال یہ مسئلہ بھی بالآخر حل ہوجائے گا، پاکستان یکم جون 2018 ء سے ایک نئے دور میں داخل ہورہا ہے، آئندہ انتخابات کے لیے 25 جولائی مقرر کی گئی ہے لیکن خدامعلوم لوگوں کو اس میں بھی شکوک و شبہات نظر آرہے ہیں،بلوچستان اسمبلی میں ایک قرارداد منظور کی گئی کہ انتخابات اگست میں کرائے جائیں، کے پی کے کے وزیراعلیٰ پرویز خٹک نے بھی ایک ایسا مطالبہ پیش کیا ہے جس کی وجہ سے انتخابات کی تاریخ آگے بڑھ سکتی ہے،ان کا کہنا ہے کہ فاٹا کے علاقے کے پی کے میں شامل ہوچکے ہیں، وہاں بھی فوری انتخابات کرالیے جائیں، اسی طرح ایک مسئلہ نئی حلقہ بندیوں سے متعلق ہے جن پر اعتراضات کیے گئے ہیں اور عدالتیں اس معاملے کو دیکھ رہی ہیں،چناں چہ 25 جولائی کو الیکشن کی حتمی تاریخ نہیں کہا جاسکتا، بے شک اس وقت بارشوں کا موسم بھی ہوگا اور سیلاب وغیرہ کے امکانات بھی ہوسکتے ہیں،مزید یہ کہ گرمی بھی عروج پر ہے،ان تمام وجوہات کی بنیاد پر اگر تاریخ آگے بڑھادی جائے تو حیرت نہیں ہونی چاہیے۔ہم پہلے بھی نشان دہی کرچکے ہیں کہ فلکیاتی صورت حال آئینی اور قانونی معاملات پر زور دے رہی ہے،راہو کیتو ،سرطان اور جدی میں اور سیارہ مریخ بھی اپنے شرف کے برج جدی میں داخل ہوچکا ہے،برج جدی زائچے کا نواں گھر ہے جس کا تعلق آئینی معاملات اور عدالتی یا الیکشن کمیشن سے متعلق امور سے ہے،ساتھ ہی خارجہ پالیسی بھی اسی نویں گھر سے متعلق ہے،جون کے مہینے میں خارجی امور میں بھی اہم معاملات پاکستان کے پیش نظر رہیں گے،پاکستان کو بلیک لسٹ میں ڈالنے کی سازشیں ہورہی ہیں جو ان شاء اللہ کامیاب نہیں ہوسکیں گی لیکن اس کے لیے حکومت کو بہتر منصوبہ بندی کے ساتھ اپنا کیس لڑنا ہوگا، ملک کے داخلی معاملات میں آئینی معاملات اہم چلے آرہے ہیں اور آئندہ بھی رہیں گے اور اسی کے نتیجے میں اسمبلی نے ایک یادگار آئینی ترمیم منظور کی ہے جس کے نتیجے میں فاٹا ، خیبر پختونخواہ کا حصہ بن چکا ہے حالاں کہ بعض حلقے اس کی سخت مخالفت کر رہے تھے اور آئندہ بھی کریں گے ، جاتی ہوئی ن لیگ حکومت کا یہ فیصلہ بلاشبہ قابل تعریف ہے۔
اس ہفتے میں مریخ اور کیتو کے درمیان پہلا قران ہوگا، یہ نحس اثرات کا حامل ہے اور ملک کے خلاف ہونے والی سازشوں سے ہوشیار رہنے کا اشارہ کرتا ہے،بین الاقوامی سطح پر بھی اور ملکی سطح پر بھی چوں کہ یہ قران پیدائشی راہو کے قریب ہوگا لہٰذا کوئی پرفریب سیاسی چال کسی بیرونی ملک کی طرف سے پاکستان کے خلاف چلی جاسکتی ہے، یہی قران دوبارہ جولائی میں بھی ہوگا، اس وقت مریخ رجعت کی حالت میں ہوگا اور راہو کیتو اسٹیشنری پوزیشن میں ہوں گے،خطرہ ہے کہ اس وقت انتخابات کی تاریخ آگے بڑھانے کا شوشہ سامنے آئے اور اس پر عمل بھی ہوجائے (واللہ اعلم بالصواب)
نقشِ جمعتہ الوداع
عوام کے مسائل اگرچہ بے پناہ ہیں لیکن سب سے بڑا مسئلہ روزگار کا ہے کیوں کہ اس کے بغیر کوئی مسئلہ حل نہیں ہوتا ، بے روزگاری سب سے بڑا جہنم ہے جس کی آگ میں ہمارا ملک جل رہا ہے اور ملک سے باہر مقیم پاکستانی بھی روزگار کے حوالے سے کسی نہ کسی مسئلے کا شکار رہتے ہیں، انسان کی زندگی میں اچھے اور برے اوقات آتے رہتے ہیں بعض لوگ اپنی بہترین کوششوں کے باوجود روزگار کے معاملات میں کوئی خاطر خواہ کامیابی حاصل نہیں کرپاتے ، ایسے افراد کے لیے ہم پہلے بھی مخصوص اوقات کی مناسبت سے ورد و وظائف، عملیات و نقوش کی نشان دہی کرتے رہے ہیں ، اسی مناسبت سے رمضان المبارک کے مقدس ترین مہینے میں جمعتہ الوداع سے متعلق ایک وظیفہ اور ایک نقش پیش کیا جارہا ہے جو مجرّب ہے اور انشاء اللہ تمام مسلمانوں کے لیے فائدہ بخش ثابت ہوگا ، یہ نقش اور وظیفہ گزشتہ کئی سالوں سے دیا جارہا ہے اور بے شمار افراد اس کے ذریعے فوائد حاصل کرچکے ہیں،ان شاء اللہ ہم بھی یہ نقش کاغذ پر اور ہرن کی جھلی پر تیار کریں گے، ضرورت مند رابطہ کرسکتے ہیں۔
وظیفہ جمعتہ الوداع
وظیفہ بہت آسان ہے اور صرف تھوڑی سی دیر کی محنت ہے ، اس محنت کے صلے میں ایک قیمتی تحفہ ہاتھ آجائے گا،یہ وظیفہ ان لوگوں کے لیے مفید ہے جو نزلہ و زکام یا جوڑوں کے درد میں مبتلا رہتے ہیں۔
عمدہ خالص چنبیلی یا زیتون کا تیل حاصل کرلیں اور جمعتہ الوداع کی صبح فجر کی نماز کے بعد اول آخر سات بار درود شریف کے ساتھ سورہ والعادیات سات بار پڑھ کر چنبیلی کے تیل پر دم کرلیں اور اسے محفوظ رکھیں ، تمام اقسام کے جسمانی درد اور نزلے کے لیے مفید ہے ، اکثر آرتھرائیٹس کے مریضوں کو بھی جوڑوں کے درد میں آرام ملا ہے ، پرانے نزلے کی صورت میں اس تیل کی سر پر مالش مفید ثابت ہوگی ۔دوسرا عمل تھوڑا سا مشکل ضرور ہے لیکن اس کی افادیت بھی کم نہیں ہے ، جمعتہ الوداع کی صبح فجر کی نماز کے بعد سورج طلوع ہونے سے پہلے سورہ الاعراف کی آیت نمبر 10 کا نقش ہرن کی جھلّی یا عمدہ سفید کاغذ پر عرق گلاب میں زعفران ملاکر لکھ لیں ، اگر زعفران نہ مل سکے تو عرق گلاب میں ہلدی ملاکر روشنائی بنالیں بعد ازاں نقش کو عمدہ خوشبو سے معطر کریں اور اپنی دکان ، دفتر یا کاروبار و ملازمت کی جگہ پر رکھیں تو انشا اللہ بے انتہا خیر و برکت ہوگی ، کاروبار ترقی کرے گا ، اگر ملازمت ہے تو پائیدار ہوگی اور ترقی کے مواقع پیدا ہوں گے ، اگر گھر میں رکھیں تو بے برکتی ختم ہوجائے گی ، قرض ہے تو اس کی ادائیگی میں آسانی ہوگی ، فی الواقع نہایت موثر اور مجرب المجرب عمل ہے ۔
نقش لکھنے کے بعد زرد رنگ کی مٹھائی پر فاتحہ دے کر ایصال ثواب کریں اور حضرت کاش البرنی ؒ کے لیے بھی دعائے خیر کریں ، نقش پاس رکھنے کے بعد حسب توفیق صدقہ وخیرات کریں ، اس نقش کو تعویذ کے طریقے پر تہہ کرکے موم جامہ کرلیں اور گلے میں پہنیں یا بازو پر باندھیں تو آپ کی ذاتی صلاحیتوں میں اضافہ ہوگا ، اگر چاہیں تو فریم کراکے دکان یا دفتر میں یا گھر میں مغرب کی سمت دیوار پر آویزاں کرلیں ، اگر نقش کو پوشیدہ رکھنا چاہیں تو چار تہہ کرلیں اور موم جامہ یا پلاسٹک کوٹڈ کرکے کاروبار کی جگہ یا گھر میں کسی محفوظ مقام پر رکھیں، ہم یہ نقش ہر سال سفید کاغذ پر لکھتے ہیں اور ضرورت مندوں میں بلا ہدیہ تقسیم کردیتے ہیں لیکن ظاہر ہے کہ بہت زیادہ نقش لکھنا ممکن نہیں ہوتا، آپ سے درخواست ہے کہ خود ہی کوشش کریں اور کسی انتہائی مجبوری کے سبب اگر خود نہ لکھ سکتے ہوں تو ڈاک خرچ بھیج کر ہمارے ہاں سے منگوالیں، نقش درج ذیل ہے ۔
نقش بھرنے کے لیے مناسب ہوگا کہ نقش کے خانے پہلے سے تیارکرلیے جائیں اورعین وقت پر بسم اللہ پڑھ کر نقش مکمل کیا جائے ، سب سے پہلے نقش کی پیشانی پر 786 لکھیں پھر نقش کے چاروں کونوں پر قولہ الحق ولہ الملک اور چاروں ملائکہ کے نام ، آآیٰعٓصٓ اور حٰمٓعٓسٓقٓ لکھیں ، پھر نقش کے بیرونی خانوں میں پوری آیت اسی طرح نقل کرلیں جیسے کہ لکھی ہوئی ہے ، آخر میں درمیانی نقش مثلث بھریں ، یہ مثلث اسی آیت شریف کا ہے ، کیوں کہ آیت کے کل اعداد 2199 ہیں جس خانے میں 729 کے اعداد ہیں، یہ نقش کا پہلا خانہ ہے اس کے بعد ترتیب وار 730 ، 731 ، 732، 733، 734، 735، 736 اور آخری خانے میں 737 لکھ کر نقش مکمل کرلیں ، خیال رہے کہ نقش کے خانے بھرنے کی ترتیب یہی رہے گی ، بس کام مکمل ہوگیا ۔
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں