تعارف

ڈاکٹرسید انور فراز ایک تجربہ کار، جہاندیدہ اور حقیقت پسند قلمکار،  جدیدیت سے ہم آہنگ ماہر علم نجوم اور زیرک و دانا ہومیوپیتھ ہیں۔ ڈاکٹرسید انور فراز  علم نجوم کے انمول تحفہ کے ساتھ دہائیوں سے عوام کی خدمت کر رہیں ہیں۔ ان کی پیشین گوئی کا طریقہ کار دیگرجیوتشیوں سے مکمل طور پر مختلف ہے کیونکہ  وہ آپ کےزائچے کو متاثر کرنے والے سیاروں کی ڈگریوں کی طاقت  اور قمری نچھتروں پر حساب کرتے ہیں۔   وہ  زائچہ پیدائش کے مکمل و مفصل تجزیے کے قائل ہیں  مسائل کے حل اور اصلاحی اقدامات کے ساتھ ساتھ ان کا پیشن گوئی کرنے کا انداز انتہائی سائنسی اور منطقی ہے۔   سیاروں کی پوزیشن کے مطابق مثبت نتائج  حاصل کرنے کے لئے مشورہ دینے میں مہارت رکھتے ہیں۔ ان کی علمی مہارت اور مثبت سوچ کے باعث لوگوں کی ذندگیوں  میں خوشی و خوشحالی آنا  اور صحیح  فیصلے کرنے کا رجحان پیدا  ہونا روز مرہ کا معمول ہے۔ دنیا بھر کے مختلف ممالک سے لوگ ان کی خدمات سے فائدہ اٹھا رہے ہیں  اور اپنی  زندگیوں کو بہتر بنا رہے ہیں. ان کی صحیح پیشن گوئیوں کے باعث لوگوں کی کامیابی کی کہانیاں ہی دراصل  ان کی ثابت قدمی ،حوصلہ مندی اور جہد مسلسل کے پیچھے ایک  خاص وجہ ہے۔

وہ ویدک علم نجوم کے بنیادی اصولوں کو زیادہ اہمیت دیتے ہیں جبکہ کہانت، قیافہ شناسی اور قیاس آرائی کے مقابل مشاہداتی تجربے کے قائل ہیں۔ اللہ تعالی کی مہربانی کے باعث ان کا علم  روحانیت اور شفا بخشی کی کئی شاخوں تک پھیلا ہو اہے۔ ڈاکٹرسید انور فراز  علمی و ادبی حلقوں میں  نفسیات اور مابعدالنفسیات  کے موضوعات پر ایک استاد کا درجہ رکھتے ہیں۔ انہوں نے اپنی تحقیق میں نجوم کے علم کو استعمال کرتے ہوئے جدید سائنس اور روحانی علوم میں کئی پہلوؤں سے مطابقت کو واضح کیا جس کی جھلک آپ ان کی تحریرات میں دیکھ سکتے ہیں۔ انہیں زائچہ پیدائش، پیدائشی ناموں کےانتخاب،  نگینوں و قیمتی پتھروں کے استعمال، زائچہ صحت ،  زائچہ شادی اور کیرئیر کی رہنمائی  میں خاص تیکنیکی مہارت حاصل ہے۔  وہ اپنے کلائنٹ کو مستقبل میں آنے والے مواقعوں سے فائدہ اٹھانے اور خطرات سے محفوظ رہنے کے لئے مکمل آگاہی اور رہنمائی فراہم کرتے ہیں۔ انہوں نے ویدک علم نجوم کے ساتھ دیگر روحانی و  شفایابی کے علوم کو  یکجا کیا تا کہ لوگوں مسائل میں بہتر رہنمائی کی جاسکے  اور آسان حل فراہم کیا جاسکے۔

علم نجوم کے میدان میں ایک اچھی شہرت حاصل کرنے کے بعد ان کا یقین اس بات پر اور بھی پختہ ہوچکا ہے کہ   زندگی کی ہر کامیابی محض اللہ کی مرضی کی مرہون منت ہے۔

ڈاکٹرسید انور فراز ایک طویل عرصے سے  شفایابی، روحانی علوم، علم نجوم،  سائیکولوجی، پیرا سائیکولوجی اور دیگر  آکلٹ سائینسز کے موضوعات پر تحقیقی مقالات لکھ رہے ہیں۔ ساتھ ہی ساتھ بہت سے ڈائجسٹوں اور رسالوں میں  ادارت کی ذمہ داریاں ادا کرتے رہے ہیں۔

ڈاکٹرسید انور فراز بحیثیت ہومیو پیتھک ڈاکٹر گزشتہ 14 سال سے پریکٹس کر رہے ہیں  انتہائی مطمْن مریضوں کے کئی خاندان  ڈاکٹرسید انور فراز سے گہری عقیدت رکھتے ہیں اور ان پر مکمل بھروسہ کرتے ہیں۔

ڈاکٹرسید انور فراز کی وابستگیاں:

سابق نائب مدیر: ماہنامہ جاسوسی ڈائجسٹ، کراچی۔
سابق مدیر: ماہنامہ سرگزشت، کراچی۔
ماہنامہ نفسیات کراچی میں ”علم نجوم کی روشنی میں“ مستقل کالم ۔
ماہنامہ پاکیزہ میں مسلسل 14 سال خواتین کے لیے کالم ”مسیحا“ کی اشاعت۔
ہفت روزہ اخبارِ جہاں میں 7 سال تک ”ستارے کیا کہتے ہیں“ اور ”یہ ہفتہ کیسا رہے گا“ تحریر کیا۔
روزنامہ جرأت کراچی میں گزشتہ 15 سال سے مسلسل کالم ”مسیحا“ شائع ہورہا ہے۔
ہفت روزہ ”پاکستان پوسٹ“ امریکا اور کنیڈا میں مستقل مختلف اکلٹ سائنسز کے موضوع پر کالم جو گزشتہ 9 سال سے شائع ہورہا ہے۔
ماہنامہ ”آئینہ قسمت “لاہورمیں علم نجوم اور علم جفر پر مستقل مضامین کا سلسلہ۔
سالانہ زنجانی جنتری میں ہر سال نئے سال کے حوالے سے پیش گوئیاں۔

شائع شدہ اور زیرِ طبع کُتب

            مسیحا (حصہ اول) ........شائع شدہ
            مسیحا (حصہ دوم) ---- زیرِ طبع
            مسیحا ( حصہ سوم)........زیرِ طبع
            مسیحا (حصہ چہارم) --- زیرِ طبع
            مظاہرِ نفس............شائع شدہ
            پیش گوئی کا فن........" " زیرِ طبع
            پیش گوئی کا فن (حصہ دوم)....زیرِ طبع
            پیش گوئی کا فن (حصہ سوم)....زیرِ طبع
            اِک جہانِ حیرت............زیرِ طبع
            شادی اور ازدواجی علمِ نجوم....زیرِ طبع
            امراض و علاج بالنجوم........زیرِ طبع
            تعلیمی و کاروباری علم ِ نجوم.... زیرِ طبع
            اہم شخصیات کے زائچے.... زیرِ طبع
            ہمزاد کی حقیقت............زیرِ طبع
            جنات اور ہم ................زیرِ طبع
            پیراسائیکولوجی............زیرِ طبع
            برجوں کا آئینہ............زیرِطبع

1 تبصرہ: