ہفتہ، 17 مارچ، 2018

شرف شمس کا باسعادت و مؤثر ترین وقت اور فتح نامہ

ماہرین علم جفر نقش فتح نامہ کو حل المشکلات کا درجہ دیتے ہیں

شمس اپنے درجۂ شرف پر ہر سال آتا ہے اور ماہرین علم جفراس وقت کا نہایت شدت سے انتظار کرتے ہیں کیوں کہ شمس کا تعلق توانائی ، اقتدار اور عزت و مرتبہ سے ہے ، سرکاری محکمہ اور تمام کارِ سرکار سیارہ شمس کے زیراثر ہیں،صحت اور توانائی کے حصول کے لیے بھی اس وقت کو مؤثر اور فائدہ بخش تسلیم کیا جاتا ہے،چناں چہ اس وقت سے فائدہ اٹھانے کے لیے سال بھر انتظار کیا جاتا ہے‘ ضروری نہیں ہے کہ ہر سال شرف کا وقت نہایت موثر اور با قوت بھی ہو‘ کبھی ایسا بھی ہوتا ہے کہ عین شرف کے وقت دیگر نحس اثرات بھی موجود ہوں جن کی وجہ سے شرف کا وقت متاثر ہو رہا ہو‘ایسی صورت میں صاحب علم افراد وقت ضائع کرنا پسند نہیں کرتے‘ شمس کے دیگر باقوت اوقات سے فائدہ اٹھاتے ہیں یعنی اوج شمس یا شمس در اسد وغیرہ۔
عزیزان من! اس سال شرف شمس کا وقت بہت سی ایسی نحوستوں سے پاک ہے جو کسی بھی عمل کو برباد یا غیر موثر کرسکتی ہیں‘ لہٰذا وقت سے بہت پہلے ہی نہ صرف یہ کہ درست وقت کی نشاندہی کی جا رہی ہے بلکہ اس وقت جو خصوصی روحانی تحائف تیار ہو سکتے ہیں اور عام افراد کی ضروریات میں معاون ہو سکتے ہیں ان کی تفصیل بھی وقت سے خاصا پہلے دی جا رہی ہے تاکہ عام لوگوں کو ضروری تیاری کے سلسلے میں کوئی پریشانی نہ ہو اور کوئی یہ شکایت نہ کر سکے کہ ہم اس کے لیے پہلے سے تیار نہ تھے‘ بہتر ہوگا کہ یہ پورا مضمون سنبھال کر رکھیں کیوں کہ ہم نے اکثر دیکھا ہے کہ عین وقت پر لوگ ہمیں فون کرتے ہیں کہ آپ کا وہ کالم کہیں گم ہوگیا ہے‘ اب آپ فون پر ہی ہمیں سب کچھ سمجھادیں‘ تو یہ ممکن نہیں ہوتا ۔
اوقاتِ شرف شمس
پاکستان اسٹینڈرڈ ٹائم کے مطابق شمس اپنے درجہ ء شرف پر بروز اتوار 02:32 am پر پہنچے گا اور 9 اپریل 02:47 pm تک شرف یافتہ رہے گا جب کہ جی ایم ٹی ٹائم کے مطابق شرف کا وقت 7 اپریل کو 07:23 pm سے شروع ہوگا اور اختتام 8 اپریل 07:47 pm پر ہوگا، دیگر ممالک کے افراد جی ایم ٹی ٹائم سے اپنے ملک اور شہر کا فرق معلوم کرکے اس ٹائم میں سے کم یا زیادہ کرلیں۔
چوں کہ یہ شرف اتوار کے دن ہوگا اور اتوار سیارہ شمس کا دن ہے لہٰذا پہلی ساعت صبح سورج نکلنے کے فوری بعد سیارہ شمس کی ہوگی جو تقریباً ایک گھنٹہ رہے گا جب کہ دوسری ساعت دوپہر تقریباً 01 بجے سے 02 بجے تک ہوگی، شمس سے متعلق کام دن کے اوقات میں کرنا بہتر ہوتا ہے لہٰذا رات کی ساعتیں نہ لی جائیں تو بہتر ہے۔
فتح نامہ
شرف شمس کا وقت فتح نامے کی تیاری کے لیے بھی انتہائی موزوں اور پُرتاثیر ہے،یہ مشرق کے نامور علمائے جفر کا نادر ترین عمل ہے جو کبھی فیل نہیں ہوتا اور تقریباً ہر قسم کے مسائل اور مشکلات میں مؤثر ثابت ہوتا ہے۔ہمارے پرانے قارئین کو یاد ہوگا کہ کئی سال پہلے ہم نے اس کا طریقہ متعارف کرایا تھا اور بے شمار لوگوں نے اس سے فائدہ اور فیض حاصل کیا تھا ، 2011 ء میں بھی یہ طریقہ ء دیا گیا تھا۔بعد ازاں بہت سے نقال اسے لے اُڑ ے لیکن ہمیں اس سے کوئی غرض نہیں ‘ کیوں کہ ہمارا کام تو علم کو پھیلانا ہے ۔
فتح نامہ کے فوائد میں کامیابی‘حالات کی سختی سے نجات اور ہر طرح کی نحوست سے چھٹکارا ،کاروبار میں ترقی‘ قرض کی ادائیگی‘ ملازمت میں ترقی یا بہتر ملازمت کا حصول‘ مالکان یا اعلیٰ افسران کے رویے میں نرمی اور عمدہ سلوک ، گھریلو حالات کی بہتری ‘ سحر و جادو‘ آسیب و جنات سے نجات‘ دشمنوں سے بچاؤ‘ مقدمے میں کامیابی ، صحت میں بہتری‘ بیماری سے شفا‘ شادی میں کوئی بندش یا رکاوٹ ہو تو اس کا خاتمہ‘ الغرض بے شمار مقاصد ’’فتح نامہ‘‘کے دائرہ کار میں آتے ہیں ۔
فتح نامے کی تیاری یقیناً تھوڑا سا مشکل کام ضرور ہے مگر جو لوگ اسے درست اصول و قواعد کے مطابق تیار کرلیں گے وہ سمجھ لیں کہ انہوں نے دنیا فتح کرلی ہے، ہماری ہر ممکن کوشش ہوگی کہ مشکل طریقہء کار کو آسان الفاظ میں پوری وضاحت کے ساتھ بیان کردیں اس کے بعد بھی اگر طریقۂ کار کو سمجھنے میں کوئی دشواری پیش آئے تو براہِ راست رابطہ کرکے سمجھ سکتے ہیں۔
اصول و قواعد فتح نامہ 
سب سے پہلے اپنے پورے نام کے اعداد ابجدِ قمری سے حاصل کریں پھر اپنی والدہ کے نام کے اعداد بھی نکالیں۔ اس کے بعد سات پیغمبروں کے نام لیں اور ان کے اعداد حاصل کریں۔ مثلاً آدم ؑ ‘ نوح ؑ ‘ سلیمانؑ ‘ موسیؑ ‘ داؤدؑ ‘ یوسفؑ اور محمدﷺ ۔ اس کے بعد آیات فتوحات کے اعداد لیں۔ آیات فتوحات یہ ہیں، آیاتِ فتوحات سے پہلے دُعائے فتح ہے۔
1 ۔اَفْتِح اَبْوَابِ فَتْحَکَ لِیْ ےَا مُفَتِّحُ الْا بْوَابِِْ ۔
2 ۔ اِنَّاا فَتَحْنَالَکَ فَتْحاً مُّبِےْنَا۔ ( سورہ فتح)۔
3 ۔ رَبَّنَاافْتَحْ بَےْنَنَاوَ بَینَ قَوْ مِنَا بِا لْحَقِّ وَاَنْتَ خَےْرُ الْفَا تِحِینَ ْ ( سورہ اعراف)۔ 
4 ۔ نَصْرُ مِّنَ اﷲ وَ فَتْح قَرِیب ( سورہ صف)۔
تینوں آیات اور دعا کے اعداد کا مجموعہ سات ہزار دو سو پچھتر (7275 ) ہوا۔ آپ کی سہولت کے لیے سات انبیاء کے ناموں کے اعداد کا مجموعہ بھی لکھ رہے ہیں جو 679 ہے۔ اب آپ کو صرف اپنے نام اور والد کے نام کے اعداد ہی معلوم کرنا ہیں اور پھر تمام اعداد کو باہم جمع کرنا ہے۔ مثلاً آپ کے نام مع والدہ کے اعداد کل 343 برآمد ہوئے تو کل مجموعہ ء اعداد 8288 ہو جائے گا۔ 
اعداد آیت = 7275 
اعداد نام انبیاء = 679 
اعداد مفروضہ نام مع والدہ= 334 
مجموعہ = 8288 
اس مجموعہ ء اعداد کا 7x7 خانوں کا نقش تیار کریں یعنی ایسا نقش جس میں 49 خانے ہوں جس کا طریقہ یہ ہے کہ کل مجموعہ اعداد میں سے 168 عدد کم کریں اور پھر باقی اعداد کو 7 پر تقسیم کردیں۔ اب جو باقی حاصل قسمت آئے اُسے نقش کے خانہ اول میں رکھ کر باقی خانوں میں ترتیب وار ایک عدد کے اضافے سے نقش بھرتے چلے جائیں۔ مثلاً مندرجہ ذیل مجموعہ اعداد 8288 میں سے 168 عدد کم کریں تو باقی بچے 8120۔ اس کو 7پر تقسیم کیا تو جواب آیا 1160 ۔اسے نقش کے خانہ ء اوّل میں رکھیں اور پھر ایک عدد کے اضافے سے خانہ ء دوم میں اور اسی طرح آخری خانے تک ایک عدد کا اضافہ کرتے ہوئے پورا نقش مکمل کریں۔
سات درسات کی چال کا نقش ہم دے رہے ہیں۔ اس میں پہلا خانہ وہ ہے جس میں نمبر ایک لکھا ہے۔ اسی خانے سے نقش کی ابتدا ہوگی۔ 1160 اسی خانے میں لکھیں پھر جس خانے میں نمبر 2 ہے اس میں 1161 لکھیں پھر نمبر 3 میں 1162 ۔ الغرض اسی طرح ایک عدد کے اضافے سے 49 خانوں کا یہ نقش مکمل کر لیں۔ تمام کام وقت سے پہلے ہی تیار کرنا ہوگا تاکہ شرفِ شمس کے اوقات میں اور ساعتِ شمس میں صرف چال کے مطابق نقل کرنا ہی باقی رہ جائے ، نقش کے چاروں کونوں پر قولہ الحق ولہ الملک لکھیں اور چاروں ملائیکہ جبرائیل ، عزرائیل ، میکائیکل، اسرافیل لکھیں نقش کے دائیں بائیں کھیعص ، حمعسق لکھیں اور نقش مکمل کرنے کے بعد پشت پر یاروقیائیل ابو عبداللہ المذہب لکھیں جو سیارہ شمس کے مؤکلاتِ ارضی و سماوی ہیں۔
نقش کی چال

اب ایک مسئلہ اور باقی رہ گیا ہے اسے بھی سمجھ لیں۔ کل مجوعہء اعداد کو جب آپ 7 پر تقسیم کریں گے تو ضر وری نہیں کہ وہ برابر تقسیم ہو جائے۔ برابر تقسیم ہونے کی صورت میں تو ایک بہترین بات ہوگی لیکن تقسیم کے بعد اگر کوئی عدد باقی بچے تو پھر نقش میں کسر دینا ہوگی تب ہی وہ درست ہوگا۔ اس کا طریقہ یہ ہے کہ تقسیم کرنے کے بعد اگر ایک عدد باقی بچے تو نقش کے خانہ نمبر43 میں 1عدد کا اضافہ کرنا ہوگا۔ 2 باقی رہیں تو خانہ نمبر 36 میں 1کا اضافہ کریں۔ 3 باقی ہوں تو خانہ نمبر 29میں 1عدد بڑھا دیں۔ 4باقی رہیں تو 22ویں خانے میں 1عدد بڑھائیں۔ 5باقی ہوں تو خانہ نمبر 15میں 1عدد بڑھائیں اور اگر 6باقی ہوں توآٹھویں خانے میں 1عدد کا اضافہ کریں۔ یہاں ایک عدد کا اضافہ کرنے کا مطلب بھی سمجھ لیں۔ مثلاً آپ نقش کے خانے ایک ایک عدد کے اضافے سے بھرتے چلے جا رہے ہیں تو جب کسر کا خانہ آئے تو اس میں 1کے بجائے 2کا اضافہ کر دیں۔ باقی نقش اسی طرح بھرتے چلے جائیں۔ نقش کے درست بھرے جانے کی پہچان یہ ہو گی کہ نقش کے ہر سات خانوں کی میزان وہی آنی چاہیے جو آپ کے نام مع والدہ کے اعداد، آیتوں کے اعداد اور اسمائے انبیاء کے اعداد کامجموعہ ہو گا۔ اگر اس مجموعے کے مطابق نقش کے ہر سات خانوں کا مجموعہ نہیں ہے تو سمجھ لیں نقش غلط بھرا گیا ہے۔ کہیں نہ کہیں آپ سے حساب میں غلطی ہوئی ہے۔
نقش کی تیاری کے لیے مزید اصول و قواعد بھی سمجھ لیں۔یہ نقش ہرن کی جِھلّی یا ایسے کاغذ پر لکھیں جو ایک طرف سے گولڈن یا زرد کلر کا ہو، روشنائی اگر مشک و زعفران سے تیار کی گئی ہو تو کیا کہنے مگر آج کے دور میں شاید یہ ممکن نہ ہو ، ایسی صورت میں زرد یا سرخ رنگ استعمال کریں، شرف کا وقت تقریباً 24 گھنٹے رہے گا، اس تمام عرصے میں صرف شمس کی ساعتیں نقش لکھنے کے لیے مؤثر ہوں گی، مقررہ وقت سے پہلے غسل کرکے پاک صاف لباس پہنیں اور زعفران یا مشک کے عطر کی خوشبو لگائیں، علیحدہ کمرے میں رجال الغیب کا خیال کرکے بیٹھیں کہ آپ کا رخ رجال الغیب کی طرف نہ ہو، کمرے میں عود و لوبان کا بخور جلا کر خوشبو کریں،یہ میسر نہ ہو تو عمدہ خوشبو دار اگربتیاں جلائیں،بہتر ہوگا کہ سرخ یا زرد لباس پہنیں یا پھر اس رنگ کا کوئی کپڑا نیچے بچھالیں،کوئی زرد رنگ کی مٹھائی مثلا بیسن کے لڈو وغیرہ پاس رکھیں تاکہ کام ختم ہونے کے بعد فاتحہ دی جاسکے۔
اب ایک مسئلہ اور باقی رہ گیا ہے اسے بھی سمجھ لیں۔ کل مجوعہء اعداد کو جب آپ 7 پر تقسیم کریں گے تو ضر وری نہیں کہ وہ برابر تقسیم ہو جائے۔ برابر تقسیم ہونے کی صورت میں تو ایک بہترین بات ہوگی لیکن تقسیم کے بعد اگر کوئی عدد باقی بچے تو پھر نقش میں کسر دینا ہوگی تب ہی وہ درست ہوگا۔ اس کا طریقہ یہ ہے کہ تقسیم کرنے کے بعد اگر ایک عدد باقی بچے تو نقش کے خانہ نمبر43 میں 1عدد کا اضافہ کرنا ہوگا۔ 2 باقی رہیں تو خانہ نمبر 36 میں 1کا اضافہ کریں۔ 3 باقی ہوں تو خانہ نمبر 29میں 1عدد بڑھا دیں۔ 4باقی رہیں تو 22ویں خانے میں 1عدد بڑھائیں۔ 5باقی ہوں تو خانہ نمبر 15میں 1عدد بڑھائیں اور اگر 6باقی ہوں توآٹھویں خانے میں 1عدد کا اضافہ کریں۔ یہاں ایک عدد کا اضافہ کرنے کا مطلب بھی سمجھ لیں۔ مثلاً آپ نقش کے خانے ایک ایک عدد کے اضافے سے بھرتے چلے جا رہے ہیں تو جب کسر کا خانہ آئے تو اس میں 1کے بجائے 2کا اضافہ کر دیں۔ باقی نقش اسی طرح بھرتے چلے جائیں۔ نقش کے درست بھرے جانے کی پہچان یہ ہو گی کہ نقش کے ہر سات خانوں کی میزان وہی آنی چاہیے جو آپ کے نام مع والدہ کے اعداد، آیتوں کے اعداد اور اسمائے انبیاء کے اعداد کامجموعہ ہو گا۔ اگر اس مجموعے کے مطابق نقش کے ہر سات خانوں کا مجموعہ نہیں ہے تو سمجھ لیں نقش غلط بھرا گیا ہے۔ کہیں نہ کہیں آپ سے حساب میں غلطی ہوئی ہے، وہ لوگ جو کسی مجبوری کی وجہ سے خود یہ تمام نہ کرسکیں، براہ راست رابطہ کرسکتے لیکن اس صورت میں وقت سے پہلے یعنی یکم اپریل تک اپنا نام مع والدہ اور خصوصی مقصد سے آگاہ کریں، کاغذ پر یا ہرن کی جھلّی پر فتح نامہ تیار کیا جائے گا۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں