ہفتہ، 11 جنوری، 2020

محبت ، شادی ، تسخیرِ خلق اور شرف زہرہ

موثر اوقاتِ شرف علم نجوم کی جدید تحقیق کے مطابق 

سیارہ زہرہ عشق و محبت ، حسن و خوبصورتی اور دوستی و تعلقات کا ستارہ کہلاتا ہے،یہ مالی ا ±مور پر بھی اثر انداز ہے،آمدن میں اضافے اور انعامی اسکیموں میں زہرہ کے کردار کو نظر انداز نہیں کیا جاسکتا کیوں کہ دائرئہ بروج میں زہرہ دوسرے گھر یعنی خانہ ءمال کا حاکم ہے اور دائرئہ بروج کے ساتویں گھر برج میزان پر بھی اس کی حکمرانی ہے،ساتواں گھر انسانی زندگی میں تعلقات پر زور دیتا ہے لہٰذا ہر قسم کی پارٹنر شپ خواہ کاروباری ہو یا ازدواجی ، ساتویں گھر کے زیر اثر ہے۔
کسی بھی زائچے میں سیارہ زہرہ محبت ، شادی اور دیگر نوعیت کے تعلقات کی نشان دہی کرتا ہے،اگر زائچے میں زہرہ کمزور ہو یا نحس اثرات کا شکار ہو تو ایسے خواتین و حضرات کی زندگی میں ہر قسم کے تعلقات متاثر ہوتے ہیں،محبت میں ناکامی ، شادی میں تاخیر ، عملی زندگی میں عزیزو اقارب ، ملازمت یا کاروبار میں دوسروں سے تعلقات میں خرابی کی نشان دہی ہوتی ہے،ایسے افراد عموماً خشک مزاجی کا شکار رہتے ہیں،زائچے میں سیارہ زہرہ کی خرابیاں بعض اوقات نہایت پیچیدہ نوعیت کی بیماریوں کا سبب بھی بنتی ہیں جن میں جنسی و نفسیاتی امراض اور بانجھ پن جیسے مسائل شامل ہیں۔
سیارہ زہرہ اگر زائچے میں طاقت ور ہو اور نحس اثرات سے پاک ہو تو انسان معاشرے میں محبوبیت اور مقبولیت حاصل کرتا ہے،دوسرے لوگ ا ±س کی قربت سے خوشی و شادمانی محسوس کرتے ہیں اور پروانہ وار اس پر نثار ہونے کے لیے تیار رہتے ہیں،محبت یا شادی اس کے لیے خوشی اور اطمینان کا باعث ہوتی ہے،عام زندگی میں بھی لوگوں سے بہتر تعلقات استوار ہوتے ہیں جس کی وجہ سے ملازمت یا کاروباری معاملات میں ترقی ملتی ہے اور خوش قسمتی ساتھ چلتی ہے،ایسے لوگوں کو کبھی کوئی مالی پریشانی نہیں ہوتی بلکہ تحفہ تحائف ملتے رہتے ہیں اور انعامی اسکیموں میں بھی کامیابی حاصل ہوتی رہتی ہے۔
زائچے میں زہرہ کی کمزوری دور کرنے اور ناقص اثرات سے نجات کے لیے عام طور سے ڈائمنڈ تجویز کیا جاتا ہے جو آج کے زمانے میں عام آدمی کے لیے خاصی نا ممکن سی بات ہے اور شاید ماضی میں بھی ڈائمنڈ کا استعمال عام آدمی کے بس کی بات نہ رہی ہوگی،ایسے قیمتی جواہرات تو امراءاور بادشاہوں کے زیر استعمال ہی ہوسکتے ہیں۔
علم جفر اور علم نجوم کے اشتراک سے ماہرین نجوم و جفر ایسے طلسم و نقوش ترتیب دینے میں کامیاب رہے ہیں جو پیدائشی زائچے کی کمزوریوں اور نحس اثرات کو دور کرسکیں،اس سلسلے میں سیارہ زہرہ کے اوج ، شرف یا دیگر باقوت سعد نظرات سے مدد لی جاتی ہے اور ایسا مادّہ مہیا کیا جاتا ہے جو زہرہ کے سعد و باقوت اثر کو قبول کرلے پھر مقررہ وقت پر زہرہ سے منسوب دھات پر مرتب شدہ نقوش و طلسمات نقش کرلیے جاتے ہیں، ضرورت مند ایسی الواح کے استعمال سے خاطر خواہ فائدہ اٹھاتے ہیں۔

موثر اوقاتِ شرف زہرہ

سیارہ زہرہ کو برج حوت میں شرف کی قوت حاصل ہوتی ہے، جدید نظریات کے مطابق مروجہ ویسٹرن سسٹم کے مقابلے میں سڈرل سسٹم زیادہ مو ¿ثر اور نتیجہ خیز ثابت ہوا ہے، صدیوں پرانے قدیم نظریات اب دنیا بھر میں رد کیے جارہے ہیں،چناں چہ شرف زہرہ کے اوقات بھی یہاں اسی اصول کے تحت دیے جارہے ہیں۔
اس سال سیارہ زہرہ اپنے شرف کے برج حوت میں پاکستان اسٹینڈرڈ ٹائم کے مطابق 3 فروری 2020 ءکو 01:48 am پر داخل ہوگا اور 29 فروری 01:02 am تک اپنے شرف کے برج میں قیام کرے گا، علم نجوم کے جدید نظریات کے تحت ہر سیارہ کسی بھی برج میں اپنے ابتدائی درجات (زیرو درجہ تا 5 درجہ) حالت طفولیت کے سبب کمزور تصور کیا جاتا ہے اور اسی طرح برج کے آخری درجات (25 تا 30) پر ضعیف ہوتا ہے، البتہ 5 درجے سے 24 درجے تک اس کی قوت مو ¿ثر تسلیم کی گئی ہے، بشرط یہ کہ اس تمام عرصے میں وہ نوبہرہ چارٹ میں اپنے برج ہبوط میں نہ ہو یا کسی بھی نوعیت کے نحس اثرات کا شکار نہ ہو، اس بنیادی اصول کا اطلاق زہرہ کے شرفی برج پر بھی ہوگا، یہ خیال درست نہیں ہے کہ اپنے برج شرف میں اگر زہرہ موجود ہے تو اسے ہر صورت میں طاقت ور اثرات کا حامل سمجھا جائے، ایسے اوقات کا استخراج یقیناً خاصا مشکل اور باریک بینی کا کام ہے، ہم یہاں ایسے اوقات کی نشان دہی کر رہے ہیں جو پاکستان اسٹینڈرڈ ٹائم کے مطابق ہیں، بہتر ہوگا کہ ملک کے دیگر شہروں میں رہنے والے افراد ان اوقات کو اپنے شہر کا پاکستان ٹائم سے فرق معلوم کرکے مزید درست کرسکتے ہیں۔
اپنے شرفی برج میں داخلے کے بعد سیارہ زہرہ 7 فروری کو دوپہر 01:32 pm پر تقریباً پانچ درجے پر آئے گا، اس وقت افق شرفی پر برج جوزا طلوع ہوگا، گویا زہرہ زائچے کے دسویں گھر میں ایک انتہائی اہم یوگ ”ملاویا یوگ“ بنارہا ہوگا، اس یوگ کو خوش قسمتی کا یوگ کہا جاتا ہے،چناں چہ 01:32 pm سے 02:10 pm تک ایسا سعد و مو ¿ثر ترین وقت ہوگا جس میں سیارہ زہرہ سے متعلق ضروری نقوش و طلسم تیار کرنا فائدہ بخش ثابت ہوگا، اگر اس عرصے میں کام مکمل نہ ہوسکے تو رک جائیں کیوں کہ بعد ازاں کچھ تنجینی خرابیاں شروع ہوجائیں گی البتہ دوبارہ 02:50 pm سے کام شروع کردیں اور اسے مکمل کرلیں، یقین جانیں آپ ایک بیش قیمت اور مو ¿ثر ترین تحفہ حاصل کرنے میں کامیاب ہوجائیں گے۔

لوح شرفِ زہرہ نورانی

عزیزان من! اگرچہ شرفِ زہرہ کے حوالے سے بہت سے اعمال و نقوش مروج ہیں اور مختلف کتابوں میں بھی درج ہیں، ماہرین جفر ہر سال ایسے اعمال سے آگاہ کرتے رہتے ہیں جو یقیناً مو ¿ثر و مفید بھی ہوتے ہیں لیکن ہم ”لوح شرفِ زہرہ نورانی“ پیش کر رہے ہیں جس کے سریع التاثیر ہونے میں کوئی کلام نہیں ہے،قرآنی حروف مقطعات کی یہ لوحِ مبارکہ اپنی صفات و تاثیر میں عجیب ہے جو لوگ اسے شرفِ زہرہ کے موقع پر تیار کرکے پاس رکھیں گے وہ خود اس کے فیوض و برکات کا مشاہدہ کرلیں گے، خاص طور سے وہ افراد اس موقع سے ضرور فائدہ اٹھائیں جن کی شادی میں تاخیر، ازدواجی زندگی میں ناآسودگی یا شادی میں ناکامی ان کے لیے پریشانی کا باعث بنی ہوئی ہے۔
اس لوحِ مبارک کو شرفِ زہرہ یا اوج زہرہ کے اوقات میں چاندی یا تانبے کی لوح پر کندہ کیا جائے اور تمام قواعدِ عملیات کا خیال رکھا جائے یعنی رجال الغیب سامنے نہ ہوں، سفید لباس پہن کر باوضو ہوکر زہرہ کا بخور صندل سفید ، کافور وغیرہ جلائیں یا عمدہ قسم کی صندل کی اگربتیاں کام میں لائیں،لباس میں عطرِ حنا کی خوشبو لگائیں، فاتحہ کے لیے کچھ سفید یا سبز رنگ کی مٹھائی پاس رکھیں اور نقش مکمل کرنے کے بعد 719 مرتبہ اسمائے الٰہی یالطیف الرحیم الکریم ± کا ورد کرکے لوح پر دم کریں اور مٹھائی پر فاتحہ دے کر بعدازاں خود بھی کھائیں اور دیگر احباب میں بھی تقسیم کردیں۔ 
لوح مبارک نورانی یہ ہے۔





ہر شخص کو اپنی ذات کے لیے ایک لوح تیار کرنے کی اجازتِ عام ہے، لوح کو پاس رکھنے یا پہننے کے بعد اگر تسخیر خاص یا تسخیر خلق مقصود ہو تو روزانہ یا لطیف ± الرحیم ± الکریم ± کا ورد 719مرتبہ 80 روز تک کریں اور اگر رزق و روزگار یا کاروباری ترقی ، ملازمت کا حصول مقصود ہو تو اسمائے الٰہی یا اللہ ± الرزاق ± الباسط ± السمیع ± کا ورد 719 مرتبہ 80 دن تک جاری رکھیں انشاء اللہ آپ کا مقصد پورا ہوگا، اس دوران میں نہایت پابندی سے ہر جمعہ کو اپنا صدقہ بھی دیں اور ایسی غریب فیملیز کی مدد کریں جن کے گھر میں کنواری لڑکیاں ہوں۔
نقش کے خانوں میں چال کو سمجھنے کے لیے ہر خانے کے کونے میں انگریزی ہندسے دیے گئے ہیں، انہیں نقش کے اندر لکھنے کی غلطی نہ کریں،یہ نقش کی رفتار ظاہر کرتے ہیں، ان کی پیروی کرتے ہوئے نقش کے خانے پ ±ر کیے جائیں گے،پہلے خانے میں زہرہ کے حروفِ مقطعات کھیعص اور 23 ویں خانے میں حمعسق نقش کی پیشانی پر موجود ہیں،اسمِ ذات اللہ نقش کے قلب میں قائم ہے،نقش کی کاملیت اور خوبیوں پر ہم کیا روشنی ڈالیں، اہلِ نظر ہی اس کا عرفان کرسکتے ہیں۔
نقش مکمل کرنے کے بعد پ ±شت پر زہرہ کے مو ¿کلات و طلسم اور اپنا نام مع والدہ لکھیں اور ساتھ ہی نقش کے مو ¿کل کا نام لکھیں جو یہ ہے ”یا طیذائل“
موکلاتِ زہرہ اور طلسم یہ ہے




اگر آپ کسی مجبوری یا مصروفیت کے سبب لوح زہرہ نورانی خود تیار نہ کرسکیں تو ہمارے دفتر سے رجوع کرسکتے ہیں، اسی صورت میں کم از کم ایک ہفتہ قبل اطلاع دیں اور لوح کا ہدیہ بھی ساتھ روانہ کریں، چاندی پر لوح کا ہدیہ 6100 روپے ہوگا اور ہرن کی جھلّی پر مشک و زعفران سے لکھے ہوئے نقش کا ہدیہ 4100 روپے ہوگا جب کہ ڈاک خرچ علیحدہ ہوگا۔ 

خاتم طلسم زہرہ

شرف یا اوج زہرہ کے موقع پر خاتم طلسم زہرہ بھی تیار کی جاسکتی ہے،اس خاتم کو تیار کرنے کے لیے مزید مواقع بھی حاصل ہوسکتے ہیں، اگر عروج ماہ میں قمر و زہرہ ، عطارد و زہرہ، مریخ و زہرہ یا مشتری و زہرہ کے درمیان تثلیث یا تسدیس کی نظر ہو اور قمر یا نظر میں شامل دیگر سیارگان نحوست سے پاک ہوں تو یہ خاتم تیار کی جاسکتی ہے۔
اس وقت چاندی کی انگوٹھی پر طلسم کندہ کر کے آپ ایک ایسا تحفہ حاصل کرسکتے ہیں جسکاکوئی ثانی نہیں۔ اس طلسم کو زہرہ کے مخصوص پتھر یا کسی بھی سفید پتھر پر بھی کندہ کیا جاسکتا ہے۔ کندہ کرتے وقت برادہ سفید صندل اور لوبان ملا کر جلائیں اور انگوٹھی یا پتھر کو زہرہ کی سعد ساعتوں میں دھونی دیں۔ جب اس کام سے فارغ ہوجائیں تو پھر کسی بھی جمعے یا جمعرات کو ساعتِ زہرہ میں دائیں ہاتھ میں پہن لیں۔ بعدازاں اس طلسم کی قوت تسخیر کا آپ کو خود اندازہ ہوجائے گا۔
رزق میں کشادگی، ملازمت کا حصول یا ترقی، شادی میں رکاوٹ، محبت میں کامیابی، لوگوں میں مقبولیت اور شہرت، الغرض ایسے بے شمار فوائد اس طلسم زہرہ کی تاثیرات میں شامل ہیں۔
خاتم طلسم زہرہ یہ ہے





اس طلسم کو کندہ کرنے سے پہلے اس کی زکوٰة و صدقات کا طریقہ سمجھ لیں۔جس روز ساعتِ زہرہ میں طلسم لکھنا ہے۔ اس سے چند روز پہلے یا دو تین روز پیشتر اس کی زکوٰة کے لیے تیاری کریں۔ وہ اس طرح کہ روزانہ زہرہ کی جو ساعتیں بھی مل رہی ہیں ان میں سے 6 ساعتوں میں جو سعد ترین ہو، ایک سفید کاغذ پر سبز روشنائی سے 6 بار اس طلسم کو لکھ لیں۔ اس طرح 6 ساعتوں میں 36 مرتبہ لکھا جائے گا۔ کسی ایک ہی کاغذ پر مقررہ ساعات میں 6 بار لکھ لیا کریں۔ بعد میں اسے حفاظت سے رکھ دیا کریں۔ جب 6 ساعتوں میں 36 مرتبہ ہوجائے تو علیحدہ علیحدہ کاٹ کر آٹے میں ملا کر گولیاں بنالیں اور دریا یا سمندر پر جاکر مچھلیوں کو ڈال دیں۔ بعدازاں واپسی پر 6 قسم کا اناج لیں مثلاً گندم، چاول، چنے کی دال، ماش کی دال، مونگ کی دال، مسور کی دال وغیرہ۔ حسب توفیق برابر وزن میں لے لیں چاہے ایک ایک پاو ¿ ہی کیوں نہ ہو۔ گھر لا کر اسے جس طرح مناسب سمجھیں عمدہ طریقے سے پکالیں۔ اگر حلیم بنائیں تو مرغی یا بکرے کا گوشت ڈالیں یا جس طرح مناسب سمجھتے ہوں میٹھا یا نمکین پکالیں اور اس پر فاتحہ دے کر خود بھی کھائیں دوسروں کو بھی کھلائیں۔ بس یہی اس عمل کی زکوٰة و صدقہ ہے۔ اس کے بعد ساعتِ زہرہ میں یہ طلسم چاندی کی انگوٹھی پر کندہ کرلیں۔ اگر وہ بھی بھی میسر نہ ہو تو ہرن کی جھلی پر سبز قلم سے لکھ کر رکھ لیں اور بعد میں کسی انگوٹھی میں رکھ کر اس کے اوپر سبز، سفید یا زرد رنگ کا نگینہ جڑوالیں۔
اگر یہ انگوٹھی آپ خود تیار نہ کرسکیں تو ہمارے دفتر سے تیار کرواسکتے ہیں، چاندی کی انگوٹھی کا ہدیہ 4100 روپے ہوگا جو مقررہ وقت سے ایک ہفتہ قبل روانہ کرنا ہوگا،ساتھ ہی اپنے دائیں ہاتھ کی ”رنگ فنگر“ یعنی سب سے چھوٹی انگلی کے برابر والی انگلی کا سائز بھی دینا ہوگا۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں