دونوں گہن پاکستان میں نظر آئیں گے لہٰذا مو ¿ثر اور ذود اثر ہوں گے
سورج گہن
سال کا آخری سورج گہن اس سال 26 دسمبر کو یونانی علم نجوم کے مطابق برج جدی کے چار درجہ 6 دقیقہ پر لگے گا، گہن کی ابتدا پاکستان اسٹینڈرڈ ٹائم کے مطابق 07:29:53 am پر ہوگی، مکمل گہن 10:17:46 am پر ہوگا جب کہ گہن کا اختتام 01:05:44 pm پر ہوگا، گہن کا کل دورانیہ 5 گھنٹہ 35 منٹ ہوگا، گہن پاکستان ، انڈیا، سری لنکا، سنگاپور، عرب امارات، سعودیہ عربیہ وغیرہ میں نظر آسکے گا، خیال رہے کہ جو گہن جس جگہ نظر آرہے ہوں، وہ زیادہ مو ¿ثر ثابت ہوتے ہیں۔
چاند گہن
نئے سال 2020 ءکی ابتدا بھی چاند گہن سے ہورہی ہے اور یہ گہن بھی چوں کہ پاکستان میں نظر آئے گا لہٰذا مو ¿ثر ہوگا، 10 جنوری بروز جمعہ سال 2020 ءکا پہلا چاند گہن برج سرطان کے 20 درجے پر لگے گا، پاکستان اسٹینڈرڈ ٹائم کے مطابق اس گہن کا آغاز جمعہ اور ہفتہ کی درمیانی شب 10:07:44 pm پر ہوگا اور مکمل گہن 11 جنوری 12:10:02 am پر ہوگا، گہن کا اختتام 02:12 am پر ہوگا، یہ گہن بھی پاکستان کے علاوہ آسٹریلیا، جاپان، انڈیا، مصر، پرتگال، انڈونیشیا وغیرہ میں دیکھا جاسکے گا اور جزوی ہوگا۔
سورج اور چاند گہن دنیا میں اور انسانی زندگی میں نئی تبدیلیوں کی نشان دہی کرتے ہیں، یہ تبدیلیاں مثبت بھی ہوسکتی ہیں اور منفی بھی، یہ جاننے کے لیے کہ تبدیلی مثبت ہوگی یا منفی، کسی بھی شخص کے انفرادی زائچہ ءپیدائش یا زائچہ ءنکاح کو دیکھنے کی ضرورت ہوتی ہے۔
گہن کے وقت حاملہ خواتین کو احتیاط کی ضرورت پیش آتی ہے، اس وقت انھیں کوئی کام نہیں کرنا چاہیے، بستر پر آرام سے لیٹ کر استغفار کا ورد کرنا چاہیے ورنہ ایسے کیس ریکارڈ پر موجود ہیں جن کے نتیجے میں گہن کے اثرات سے ماں کے پیٹ میں موجود بچے کو کوئی مسئلہ پیش ہوسکتا ہے۔
گہن کے اثرات ایک ماہ پہلے سے شروع ہوجاتے ہیں اور ایک ماہ بعد تک رہتے ہیں، گہن کی نحوست سے بچنے کے لیے تقریباً دو سے تین ماہ تک پابندی سے صدقات کا اہتمام کرنا چاہیے اور صدقے کے طور پر چاول یا دیگر سفید رنگ کی اشیا پیر کے روز دینا چاہیے، جب کہ اتوار کے روز گندم ، دالِ مسور یا چنے کی دال خیرات کرنی چاہیے، اس کے علاوہ سرخ یا زرد رنگ کی دیگر اشیاءبھی خیرات کی جاسکتی ہیں، وہ لوگ جن کے لیے اس نوعیت کے صدقات دینا ممکن نہ ہو انھیں چاہیے کہ اتوار کے روز کسی غریب بال بچے دار مرد کی مالی طور پر مدد کریں اور پیر کے روز کسی غریب بال بچے دار عورت کی مدد کریں، اس دوران میں پورا پانچواں کلمہ روزانہ 111 مرتبہ پڑھ کر اللہ سے تحفظ اور ہر قسم کی نحوست سے نجات کے لیے دعا کرنا چاہیے۔
عزیزان من! گہن کے اوقات مخصوص نوعیت کی روحانیت پیدا کرنے کا باعث ہوتے ہیں، ان اوقات میں اعمال بندش خصوصی طور پر کام کرتے ہیں،بری عادتوں سے نجات، بیماریوں سے چھٹکارا، ناجائز تعلقات کا خاتمہ، مخالفین کی زبان بندی وغیرہ ، اس کے علاوہ اس موقع پر ماہرین جفر نے محبت، دوستی اور عداوت کو ختم کرنے کے لیے بھی طریق کار وضع کیے ہیں، ہم ہمیشہ ایسے عملیات موقع محل کی مناسبت سے دیتے رہے ہیں، اس بار بھی یہ روایت جاری ہے اور ہماری طرف سے اجازت عام ہے، اگر آپ اس موقع پر اپنی کسی مجبوری یا مصروفیت کے سبب دیے گئے درج ذیل عملیات سے فائدہ نہ اٹھاسکیں تو براہ راست رابطہ کرکے ہماری خدمات حاصل کرسکتے ہیں۔
گہن کے اوقات میں مختلف حروف، آیات یا اسمائے الٰہی کی زکات ادا کی جاتی ہے، خاص طور پر وہ لوگ جو خدمت خلق کا جذبہ رکھتے ہیں اور دوسروں کے کام کرنا چاہتے ہیں، ان کے لیے زکات کی ادائیگی ضروری ہوتی ہے، اس بار دونوں گہن مو ¿ثر ہیں اور ان میں زکات ادا کی جاسکتی ہے، حروف صوامت یا دیگر اسمائے الٰہی اور آیات کی زکات کا طریق کار ہماری کتاب ”مسیحا“ میں دیا گیا ہے، زکات کی ادائیگی کے لیے براہ راست رابطہ کرکے اجازت لینا بھی ضروری ہے۔
نقشِ تحفظ
گرہن کے اوقات میں عموماً بندش اور غلط کاموں سے روکنے کے اعمال کیے جاتے ہیں۔ یہ اعمال خاص طور سے حروفِ صوامت کی مدد سے تیار کیے جاتے ہیں اور حروفِ صوامت کی زکواة بھی گرہن کے اوقات میں ادا کی جاتی ہے لیکن علمائے جفر نے حروفِ صوامت سے دیگر اُمور میں بھی کام لیا ہے۔ خاص طور سے تحفظِ جان ومال میں بھی یہ حُروف نہایت زود اثر ثابت ہوتے ہیں، زیر نظر نقش حضرت کاش البرنیؒ کا عطیہ ءخاص ہے لہٰذا جو لوگ بھی اس نقش سے کام لیں، اُن پر واجب ہے کہ اُن کے لیے ضرور ایصال ثواب کرےں۔
اس حقیقت سے تو انکار ممکن نہیں کہ موجودہ دور خطرات و حادثات سے خالی نہیں۔ اس کے علاوہ بھی نفسا نفسی کا وہ عالم ہے کہ انسان بھی انسان کا دشمن بنا ہوا ہے۔ اعلیٰ روایات اور اخلاقی قدریں ناپید ہوتی جارہی ہیں۔ حسد، جلن ، بدنظری ،خودغرضی اور مفاد پرستی کا یہ عالم ہے کہ اپنے پرائے کی پہچان مشکل ہو گئی ہے ۔اس دور ِ خرابی میں یقینا ایسی روحانی قوت کی ضرورت محسوس ہوتی ہے جس کی مدد اور تعاون سے انسان حادثات وآفات سے ہی نہیں حاسدین و مخالفین کے شر سے بھی محفوظ رہ سکے۔
حُروف ِصوامت ایسے حُروف کو کہا جاتا ہے جو بے نقاط ہوں۔اٹھائیس حروف تہجی میں ایسے حرو ف کی تعداد 13ہے، ان 13 حُروف کی عددی قیمت 543 ہے۔ حُروفِ صوامت کی طرح 14 حُروف نورانی ہیں جو قرآنِ کریم میں حروف مقطعات کے طور پر آئے ہیں اور اکثر علمائے جفر کا عقیدہ یہ بھی ہے کہ اﷲربّ العزت نے حروف مقطعات کے ذریعے قرآن کریم کی تا قیامت حفاظت کا اہتمام کیا ہے۔
ان حُروف مقطعات میں سے الٓمّ ٓ طٰہٰ طٰٓسٓ طٰسٓمٓ عٓسٓقٓ نٓ کے اعداد بھی 543 ہیں، گویا یہ حروف نورانی اپنے اعتبار سے حروف صوامت کے 13 حروف کے ہم پلّہ ہیں۔
543 کانقش مثلث خاکی چال سے تیار کر کے نقش کے نیچے مقصداور نام مع والدہ لکھ لیا جائے اور یہ کام عین گرہن کے وقت تمام شرائط و قواعد کے مطابق کیا جائے تو یہ ایک ایسا نقش تحفظ ہو گا جو حادثات اِرضی و سماوی کے علاوہ نظرِبد،سحرو جادو ، آسیب و جنّات ، مخالفین کی زبان کے شر اور حاسدوں کے حسد سے محفوظ رکھے گا۔ اس نقش کو سفید کاغذ یا سیسے کی دھات کے پترے پر لکھ کر پاس رکھیں۔لکھتے ہوئے لوبان یا اگر بتی ضرور جلائیں۔کاغذ پر کالی یا نیلی روشنائی کے قلم سے لکھ لیں۔ سیسے کا پترابہت نرم ہوتا ہے، اس پر کسی بھی نوک دار شے سے بہ آسانی کندہ کر سکتے ہیں۔ ایسے لوگ جو نقوش کے حسابی قواعد سے واقف نہیں ہیں اُن کی آسانی کے لیے نقش اور اس کی چال ہم دے رہے ہیں ۔
نقش کی چال بہت آسان ہے۔ پہلاخانہ وہ ہے جس میں 177لکھاہے۔ دوسرا خانہ 178 کا ہے۔ اُس کے بعد ترتیب وار 179 ، 180 ،181 ،182 ، 183 ، 184، 185تک خانے بھرتے چلے جائیں۔یہی نقش کی خاکی چال ہے۔ نقش کے اوپر ۶۸۷ لکھیں۔ چاروں کونوں پر قولہ الحق و لہ الملک اور چاروں ملائکہ جبرائیل ،عزرائیل، میکائیل ، اور اسرافیل لکھیں۔ نقش کے دائیں طرف کھٰیٰعص اور بائیں طرف حٰمعسق لکھیں۔اُس کے بعد نقش کے چاروں طرف حروفِ صوامت اس طرح لکھیں۔
سورئہ کوثر کا تالے والا عمل
اس عمل کے لئے گہن کے وقت سے پہلے ایک نیا غیر استعمال شدہ تالا لا کر رکھ لیں۔ تالا لوہے یا اسٹیل کا ہو۔ بہترین بات یہ ہو گی کہ ایسا تالا ہو جو چابی سے کھلتا اور بند ہوتا ہو لیکن اگر ایسا تالا نہ ملے تو کوئی حرج بھی نہیں ہے۔ آپ وہی تالا لے لیں جو بغیر چابی کے کھٹکے سے بند ہوتا ہو۔
مکمل گرہن کے وقت باوضو ہوکر علیحدہ کمرے میں بیٹھیں ،رجال الغیب کی سمت کا خیال رکھیںاور بسم اﷲ پوری پڑھنے کے بعد سات مرتبہ سورہ کوثر پوری پڑھیں اور پھر زبان سے اپنے مقصد کا اظہار کریں۔ اس کے بعد تالے کے سوراخ میں پھونک مار کر تالا بند کر دیں۔
خیال رہے کہ اس سارے کام کے دوران اپنی ذہنی اور روحانی قوت کو اپنے مقصد پر مرتکز کریں۔ یعنی دل میں یہ یقین پیدا کر یں کہ آپ جو کچھ کر رہے ہیں اور جس مقصد سے کر رہے ہیں وہ یقینا انجام پائے گا۔ اس میں شک و شبہ کی کوئی گنجائش نہ رکھیں۔ مقصد کے حوالے سے سورہ کوثر پڑھنے کے بعد آپ کا جملہ اس طرح ہونا چاہئے۔
مثلاً کسی کے دل میں جگہ اور محبت پیدا کرنا مقصود ہے تو یوں کہیں۔ ”میں نے باندھا خواب و خیال کو فلاں بن فلاں کے جب تک مجھے نہ دیکھے، چین نہ پائے۔“
اگر مقصد کسی بری عادت یا حرکت سے روکنا ہے تو اس طرح کہیں ”میں نے باندھا عادت بدگوئی اور جھوٹ کو فلاں بن فلاں کہ کبھی جھوٹ نہ بولے اور خراب کلمات منہ سے نہ نکالے۔“
اگر نشے یا جوئے کی عادت سے روکنا ہو تو جملہ اس طرح کہیں۔ ”میں نے باندھا عادت نشہ یا جوا فلاں بن فلاں کا، کبھی نشہ نہ کرے یا کبھی جوا نہ کھیلے۔“
الغرض کسی بھی برے کام یا بری عادت سے روکنے کے لئے اپنے مقصد کا اظہار ایک مختصر سے جملے میں اس طرح کریںکہ آپ کی کوشش کا اثبات ظاہر ہو اور اس کام کی نفی کی جائے جسے روکنا مقصود ہے۔
میاں بیوی میں محبت کے لیے عمل خاص
زن و شوہر میں اختلافات، مزاجی ناہمواری، باہمی لڑائی جھگڑا، محبت کی کمی وغیرہ کے لیے یہ ایک مجرب طریقہ ہے اور صرف شادی شدہ خواتین و حضرات ہی اس سے فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔ نہایت آسان بھی ہے۔ گرہن کے درمیانی وقت میں ایک سفید کاغذ پر کالی یا نیلی روشنائی سے پوری بسم اﷲ لکھ کر سورہ الم نشرح پوری لکھیں پھر یہ آیت لکھیں۔
والقیت علیک محبة فلاں بن فلاں (یہاں مطلوب کا نام مع والدہ لکھیں) علیٰ محبة فلاں بنت فلاں (یہاں طالب کا نام مع والدہ لکھیں) کما الفت بین آدم و حوا و بین یوسف و زلیخا و بین موسیٰ و صفورا و بین محمد و خدیجة الکبریٰ و اصلح بین ھما اصلاحاً فیہ ابداً
اب تمام تحریر کے ارد گرد حاشیہ ( چاروں طرف لکیر) لگا کر کاغذ کو تہہ کر کے تعویز بنا لیں اور موم جامہ کر کے بازو پر باندھ لیں یا پھر اپنے تکیے میں رکھ لیں۔
خیال رہے کہ مندرجہ بالا نقوش لکھتے ہوئے باوضو رہیں، پاک صاف کپڑے پہنیں، علیحدہ کمرے کا انتخاب کریں، لکھنے کے دوران مکمل خاموشی اختیار کریں اور اپنے مقصد کو ذہن میں واضح رکھیں کہ آپ کیا چاہتے ہیں، رجال الغیب کا خیال رکھیں کہ آپ جس طرف رخ کر کے بیٹھے ہوں وہ آپ کے سامنے نہ ہوں، رجال الغیب کا نقشہ ہماری ویب سائٹ پر آثار جفر کے لنک میں موجود ہے، اس سے مدد لیں۔
ناجائزو ناپسندیدہ تعلق کا خاتمہ
اکثر والدین اپنے بیٹے یا بیٹی کی ایسی محبت یا وابستگی سے پریشان رہتے ہیں جو ان کے نزدیک ناپسندیدہ ہوتی ہے اور وہ سمجھتے ہیں کہ ان کا لڑکا یا لڑکی ایک غلط راستے پر چل رہے ہیں۔
ایسی صورت میں طریقہ یہ ہے کہ گہن کے وقت کسی علیحدہ کمرے میں باوضو بیٹھ کر مندرجہ ذیل سطور کسی سفید کاغذ پر کالی یا نیلی روشنائی سے لکھیں اور کا غذ کو تہہ کر کے تعویذ کی شکل بنا لیں اور پھر اس کاغذ کو کسی بھاری وزنی چیز کے نیچے دبا دیں یا قبرستان میں دفن کردیں، اگر ایسے دو نقش تیار کیے جائیں اور دونوں کو لڑکا اور لڑکی کے راستے میں دفن کردیا جائے تو انشاءاللہ دونوں کے درمیان علیحدگی ہوجائے گی۔
”احد رسص طعک لموہ لادیا یا غفور یا غفور بستم تعلق فلاں بن فلاں و بین فلاں بن فلاں عَقدَت قُلوبِھم ابداً یا حراکیل بحق یا قابض یا مانع العجل العجل الساعة الساعة“
بھاگنے والے کو روکنا یامفرور کی واپسی
اگر کوئی بچہ یا بڑا گھر سے بھاگتا ہو یا گھر چھوڑ کر چلا گیا ہو تو اس کے لیے سورج یا چاند گہن کے وقت نقش بنانے کا طریقہ یہ ہے۔
حسب دستور علیحدہ کمرے میں بیٹھ کر سفید کاغذ پر کالی یا نیلی روشنائی سے اس طرح نقش لکھیں۔ حروف صوامت کی چار سطریں دائیں بائیں اور اوپر نیچے اس طرح لکھیں کہ درمیان کی جگہ خالی رہے اور حروف کی سطروں سے ایک چوکور خانہ بن جائے۔ پھر اس خانے کے درمیان بیچ میں بھاگنے والے کا نام مع والدہ لکھیں۔ اس کے بعد حروف صوامت کی سطور کے اوپر سات سات مرتبہ یہ چار آیات لکھ دیں۔
صُم بُکم عُمی فَھُم لا یَرجعُون ۔ صُم بُکم عُمی فَھُم لا یَعقِلُون۔ صُم بُکم عُمی فَھُم لا یُبصِرُون۔ صُم بُکم عُمی فَھُم لایُتکَلِمُون۔
اب اگر بھاگنے والے کو روکنا مقصود ہے تو بیچ کے خانے میں اس کے نام کے ساتھ اس جملے کا اضافہ کردیں ” بستم قدم درون خانہ“۔ اس تعویذ کو اس کے تکیے میں یا سرہانے کسی جگہ رکھ دیں۔ انشاءاللہ گھر سے بھاگنے سے باز آجائے گا اور زیادہ وقت گھر میں ہی گزارے گا۔ اگر بھاگے ہوئے کو واپس بلانا مقصود ہے تو اس نقش کو کسی لکڑی کے تختے یا موٹے گتےّ پر چپکادیں اور پھر اسے گھر کی جنوبی دیوار پر ایک کیل ٹھونک کر لٹکادیں۔ بھاگنے والے کا نام جو درمیان میں لکھا ہے،اس کے پہلے حرف پر کوئی سوئی یا آل پن چبھو دیں۔ انشاءاللہ 13 دن میں واپس آئے گا یا اس کی کوئی خبر ملے گی۔ عمل کے بعد مٹھائی پر فاتحہ ضرور دیں اور 300روپے خیرات کردیں۔
دو افراد کے درمیان عداوت و دشمنی
اکثر دو افراد کے درمیان عداوت یا دشمنی اس قدر بڑھ جاتی ہے اور پورے خاندان کے لیے عذاب بن جاتی ہے،اس کا خاتمہ ضروری ہے، اکثر تو اس بنیاد پر باہمی قریبی رشتوں میں دراڑیں پڑجاتی ہیں، ایسی صورت حال کے لیے درج ذیل عمل مفید ثابت ہوگا، دیکھنا یہ ہوگا کہ دونوں میں سے حق پر کون ہے اور ناحق کون کر رہا ہے؟ لہٰذا نقش لکھتے ہوئے پہلے اُس فریق کا نام مع والدہ لکھیں جو ظلم و زیادتی کر رہا ہو اور بعد میں اس کا نام لکھیں جو حق پر ہو اور اس ساری دشمنی میں اپنا دفاع کر رہا ہو۔
احدرسص طعک لموہ لادیایا غفور یا غفور بستم اختلاف و عداوت فلاں بن فلاں و بین فلاں بن فلاں بحق صمُ بکمُ عمیُ فہم لایعقلون یا حراکیل العجل العجل العجل الساعة الساعة الساعة الوحا الوحا الوحا
کسی صاف کاغذ پر نیلی یا کالی روشنائی سے دو نقش گہن کے وقت لکھیں اور موم جامہ یا اسکاچ ٹیپ لپیٹ کر اُس راستے میں دائیں بائیں کسی سائیڈ دفن کردیں، جہاں سے اُن کا گزر ہوتا ہو، زمین میں دفن کرنے سے پہلے نقش پر کوئی وزنی پتھر بھی رکھ دیں، بعد ازاں کچھ مٹھائی پر فاتحہ دے کر بچوں میں تقسیم کریں اور حسب توفیق صدقہ و خیرات کریں۔
مخالف کی زبان بندی
عین گہن کے وقت مندرجہ ذیل سطور کالی یا نیلی روشنائی سے لکھیں یا سیسے کی تختی پر کسی نوکدار چیز سے کندہ کریں اور پھر کسی بھاری چیز کے نیچے دبا دیں یا کسی نم دار جگہ دفن کر دیں۔ انشاءاﷲ وہ شخص آپ کی مخالفت سے باز آجائے گا۔
ا ح د ر س ص ط ع ک ل م و ہ لا د یا یا غفور یا غفور عقد اللسان فلاں بن فلاں فی الحق فلاں بن فلاں یا حراکیل
برائے خواب بندی
خواب بندی سے مراد یہی ہے کہ کسی کی توجہ حاصل کی جائے یعنی وہ ہمیشہ آپ کے لیے بے چین اور بے قرار رہے ، اس مقصد کے لیے درج ذیل نقش لکھ کر کسی وزنی چیز کے نیچے دبائیں ،یہ نقش قمر در عقرب یا سورج یا چاند گہن میں لکھا جائے گا۔
ا ح د ر س ص ط ع ک ل م و ہ لا د یا یا غفور یا غفور بستم خواب و خود فلاں بن فلاں (یہاں اس کا نام مع والدہ لکھیں جس کے دل میںمحبت پیدا کرنا ہے) علے حب فلاں بن فلاں( اپنا نام مع والدہ) یا حراکیل
بندشِ طلاق
اکثرایسی صورت حال پیدا ہوجاتی ہے کہ شوہر یا شوہر کے گھر والے طلاق دینے پر آمادہ ہوجاتے ہیں،بعض شوہر ذرا ذرا سی بات پر بیوی کو طلاق کی دھمکی دیتے رہتے ہیں ، ایسی صورت حال میں طلاق کو روکنے کے لیے درج ذیل نقش لکھ کر وزنی چیز کے نیچے دبائیں۔
ا ح د ر س ص ط ع ک ل م و ہ لا د یا یا غفور یا غفور بستم ارادئہ طلاق فلاں بن فلاں (یہاں اس کا نام مع والدہ لکھیں جس سے طلاق کا خطرہ ہو) فی حق فلاں بن فلاں( اپنا نام مع والدہ) یا حراکیل العجل العجل العجل الساعة الساعة الساعة۔
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں